ایک طرف دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت منرل واٹر کے ڈیڑھ لیٹر کے قیمت سے کم ہو چکی ہے دوسری جا نب پاکستان کے نا اہل وزیر اعظم ایک ہی دن میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں25روپے کا اضافہ کر دیتے ہیں‘مولانا عبد الغفور حیدری
اوستہ محمد : جمعیت علما ء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری و سینٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے کہاہے کہ ایک طرف دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت منرل واٹر کے ڈیڑھ لیٹر کے قیمت سے کم ہو چکی ہے دوسری جا نب پاکستان کے نا اہل وزیر اعظم ایک ہی دن میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں25روپے کا اضافہ کر دیتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ہوئے جمعیت علما اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری و سینٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے آئی این پی اوستہ محمد کے نمائندے سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ ایک طرف جہاں پیٹرولیم مصنوعات فی لیٹر کی قیمت منرل واٹر کے ڈیڑھ لیٹر سے کم ہے وہی نا اہل وزیر اعظم کی نا لائقی کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ جب پیٹرولم مصنوعات کی قیمتی کم تھی تو مافیا کی وجہ سے عوام کو ایک لیٹر پیٹرول کے لئے خوار ہونا پڑتا تھا مافیا کو حکومت کنٹرول نہ کرسکا تو عوام کی طرف منہ کرکے پیٹرولم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ کا اعلان کیا حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ان کے مشکلات میں اضافہ کررہا ہے عوام کو مزید پریشان کرنے کیلئے حکومت کو اجازت نہیں دی جائے گی حکومت کو اب گھر جانا چاہئے حکومت چلانا اب نیا زی اور اس کے کا بینہ میں شامل نا اہل حکمرا نوں کے بس کی با ت نہیں ۔ ان کو اب گھر جانا چاہئے ۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ عوام کے ساتھ سنگین مذاق ہے ایک طرف جہاں پورے دینا میں پیٹرولیم مصنوعات میں تاریخ کی کم تر سطح پر پہنچ چکی وہی نا لائق اور نا اہل وزیر اعظم کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کا بم عوام پر گرادیا گیا ہے۔