ایشین ورلڈ کپ کوالیفائیرز رائونڈ،سعودی فٹبال ٹیم فلسطین میں میچ کھیلے گی

0 39

ریاض:  سعودی عرب کی قومی فٹ بال ٹیم مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں فلسطین سے میچ کھیلے گی۔ سعودی عرب کی فٹ بال فیڈریشن (ایس اے ایف ایف)نے بتایا کہ سعودی قومی ٹیم 15 اکتوبر کو ایشین ورلڈ کپ کوالیفائیرز رانڈ کے لیے رام اللہ کے فیصل حسینی اسٹیڈیم میں فلسطینی ٹیم کے خلاف میچ کھیلے گی۔ خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی جنرل اسپورٹس اتھارٹی کے سربراہ شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل نے کہا کہ فلسطین فٹ بال فیڈریشن کی درخواست کے جواب میں یہ فیصلہ کیا گیا جس میں میچ کی میزبانی کی خواہش ظاہر کی گئی تھی۔ فلسطین کی فٹ بال فیڈریشن اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ فلسطینی ٹیم دوسرے ممالک کی طرح اپنے شائقین کے درمیان ہوم گرانڈ میں کھیلنے سے محروم نہ رہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.