پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی ،منشیات برآمد ،دو اسمگلرز گرفتار

0 27

اوتھل: پاکستان کوسٹ گارڈز نے ناکہ کھارڑی چیک پوسٹ وندر میں دو مختلف کاروائیوں میں 76کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرکے دو اسمگلرز کو گرفتارکرلیا۔منشیات کی مالیت تقریبا 132.13ملین روپے بتائی جاتی ہے۔پاکستان کوسٹ گارڈز کے ترجمان کی پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے ضلع لس بیلہ کے ساحلی علاقے وندر کے قریب واقع ناکہ کھارڑی چیک پوسٹ پر کوئٹہ سے کراچی آنے والے پیاز سے لدے ٹرک نمبر LR.1895سے 72.5کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر کے اسمگلرکوگرفتار کر لیا گیا۔جبکہ ایک اور کاروائی کے دوران ناکہ کھارڑی چیک پوسٹ وندد ضلع لسبیلہ سے امداد جان کوچ نمبر JD.0453میں سوار ایک مسافر کی تلاشی کے دوران 3.5کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآ مد کر کے مسافر کو حراست میں لے لیا گیا۔ پکڑی جانے والی منشیات، پیاز اور ٹرک کی مالیت تقر یبا 132.13ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔ برآمد شدہ منشیات، ٹرک اور دو اسمگلرزکو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام اور ملکی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے ہمہ وقت چوکس اور مصروف عمل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.