وعدہ کرپشن ختم کرنیکا کیا اورکرپشن کا ٹڈی دل ھر طرف پھیلا دیا۔مولانا مفتی محمد قاسم

0 27

چمن : شھید اسلام مولانا محمد حنیف ؒ کے جانشین اور جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رھنماء مولانا مفتی محمد قاسم نے گذشتہ دن جامعہ دارلعلوم اسلامیہ ملت آباد میں جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے رھنماء مولانا سائیں رشد اللہ ھالیجوی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ھمارے نااھل حکمران نے وعدہ کرپشن ختم کرنیکا کیا
اورکرپشن کا ٹڈی دل ھر طرف پھیلا دیا ہم آئی ایم ایف کی ڈِکٹیشن پر بننے والے بجٹ کو مسترد کرتے ہیں کشکول بجٹ تحریک انصاف کے منشور سے متصادم ہے جس سے عوام کا معیار زندگی مزید پستی کا شکار ہوگامہنگائی،بیروزگاری،غربت، افلاس اور ڈالر کاسونامی ملک کی معیشت کی تباہی اور ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں اندرونی اور بیرونی قرضوں کے بڑھتے ہوئے حجم سے ملک کے 50%قرضے مزید بڑھ جائیں گے انھوں نے کہا کہ سونامی آئ بھوک لائ دو کروڑ سے زائد لوگ کشکول اٹھائے بھکاریوں کی طرح دربدر مارے پھر رہے ہیں ایک کروڑ نوکریاں اور50لاکھ گھروں کی فراہمی کا نعرہ دم توڑ چکا ہے حکمرانوں کی نااہلی کے باعث ایک کروڑ لوگ بے روزگاراور پچاس لاکھ افراد چھت سے محروم ہو چکے ہیں آخر میں مولانا رشداللہ ھالیجوی نے شھید اسلام مولانا محمد حنیف ؒ کے علمی سیاسی قبائلی سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ھوئے کہاکہ الحمداللہ شھید اسلام کے شھادت کے بعد انکے جانشین مولانا مفتی محمد قاسم نے انکی مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے ھمیں خلا کااحساس نہیں دیا دعا کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالی شھید اسلام کے اس گلشن علمی جامعہ دارلعلوم اسلامیہ ملت آباد کی بہاریں قیامت تک جاری و ساری رکھے اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے صوبائیرھنماء مولانا مفتی غلام حیدر جے یوآئ ضلع کوئٹہ کے معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی ممتاز عالم دین مولانا مفتی محمد مسلم عاجز مولانا گل محمد ترابی مولانا مفتی محمد قاسم حقانی مولانا محمد عثمان ھالیجوی قاری عطاء اللہ چاچڑ مولانا عبدالوھاب عباسی ھالیجوی مولانا شبیر احمد عثمانی حافظ حسرت خان ھمت حافظ محمد قسیم ودیگر بھی موجود تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.