بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر سابق وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ وزیر اعلی جام کمال خان اور ان کے آباؤ اجداد کے ملک وقوم کے لئے عظیم خدمات ہیں

0 43

خاران ( نمائندہ نصیب ریکی )بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر سابق وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ وزیر اعلی جام کمال خان اور ان کے آباؤ اجداد کے ملک وقوم کے لئے عظیم خدمات ہیں ان کے خلاف اپوزیشن ارکان کی جانب سے نازیبا ریمارکس کی مذمت کرتے ہیں ۔خاران میں بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سینئرنائب صدر سابق وزیر میر شعیب نوشیروانی اور میر عبدالکریم نوشیروانی کی کال پر بلوچستان عوامی پارٹی خاران کے زہر اہتمام گزشتہ دنوں کوئٹہ میں اپوزیشن ارکان کی جانب سے اپنے ایک احتجاج کے موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان اور ان کے والد مرحوم جام محمد یوسف کے خلاف غلط ریمارکس اور نازیبا الفاظ ادا کرنے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت ضلعی صدر حاجی نور احمد ملازئ، جنرل سیکرٹری منظور احمد سیاپاد، میر محمود خان نوشیروانی و اسٹوڈنٹس ونگ رہنماؤں نے کی ریلی شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان اور ان کے والد محترم سابق وزیر اعلی جام محمد یوسف کے حمایت میں نعرے درج تھے ریلی شرکاء نے مختلف شاہراہوں پر گشت کرتے ہوئے پریس کلب پہنچیں جہاں ریلی شرکاء سے بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی صدر حاجی نور احمد ملازئ، میر محمود خان نوشیروانی، جنرل سیکرٹری منظور احمد سیاپاد، مولوی اللہ داد، کیلاش کمار، اسٹوڈنٹس ونگ کے صدر اجمل نور جنرل سیکرٹری نصیب ریکی، اسد سیاپاد ، عامیر میر ، چیرمین سراج احمد ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ روز کوئٹہ میں اپوزیشن ارکان کی جانب سے اپنے احتجاج کے موقع پر بلوچستان کے وزیر اعلی جام کمال خان اور ان کے والد محترم جام محمد یوسف مرحوم جو سابق وزیر اعلی بلوچستان رہ چکے ہیں ان کے خلاف نازیبا الفاظ ادا کئےتھے جس کی بلوچستان عوامی پارٹی خاران شدید مذمت کرتی ہے مقررین نےکہا کہ اپوزیشن کے پاس عوامی خدمت اور کارکردگی نہ ہونے کے باعث وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں انھوں نے کہا کہ وزیر اعلی جام کمال خان اور ان کے والد محترم اور ان کے اباواجداد کے بلوچستان اور پورے ملک کے لئیے ناقابل فراموش خدمات ہیں بلوچستان عوامی خاران میر شعیب نوشیروانی اور میر عبدالکریم نوشیروانی کی قیادت میں اپوزیشن ارکان کے منفی ریمارکس کی مذمت کرتی ہے اور وزیر وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان اور ان کے والد جام محمد یوسف اور ان کے آباؤ اجداد کو انکے شاندار عوامی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتی ہے دراثناء بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر سابق وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نےکہا کہ میں بی اے پی اور اسٹوڈنٹس ونگ خاران کے عہدے داروں رہنماؤں کارکنوں کو اپوزیشن ارکان کی جانب وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان اور ان کے والد جام محمد یوسف کے خلاف غلط ریمارکس دینے کے خلاف اور وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کے حمایت پر کامیاب ریلی کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو چاہیے تھا کہ وہ عوام کے مسائل پر بات کرتے مگر انھوں نے بلوچستان کےروایات اور حقدار کے خلاف وزیر اعلی جام کمال خان اور ان کے والد محترم جام محمد یوسف کے خلاف غلط ریمارکس دیئے جو قابل مذمت ہے میر عبدالکریم نوشیروانی نےکہا جام کمال خان اور ان کے آباؤ اجداد کے بلوچستان اور ملک کےلئے ناقابل فراموش خدمات ہیں انھوں نے ہمیشہ اس دھرتی اور عوام کےلئے قربانیاں دی ہیں یہ جام اف لسبیلہ اور نواب اف خاران تھے جنھوں نے سب سے پہلے اس عظیم مملکت کو ویلکم کرکے اپنے محب وطن ہونے کا عملی ثبوت پیش کیا اسی طرح سابق وزیر اعلی جام غلام قادر، جام محمد یوسف اور جام کمال خان بلوچستان صوبہ کےلئے ناقابل فراموش خدمات ہیں ا۔ہم جام کمال خان اور ان کے آباؤ اجداد کو ان کے شاندار عوامی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.