بلوچستان یونیورسٹی میں طلبا کو درپیش مسائل فوری حل کئے جائیں ،داخلہ سیٹوں میں بھی اضافہ کیا جائے، صوبائی چیئرمین پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن
کوئٹہ: پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی چیئرمین عالمگیر مندوخیل، جنرل سکرٹری مزمل خان کاکڑ اور ممبر معصوم خان میرزئی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی میں طلبا کو درپیش مسائل فوری حل کئے جائیں جبکہ داخلہ سیٹوں میں اضافہ کیا جائے۔ بیان میں کہا گیا کہ یونیورسٹی کا نیا ہاسٹل بلاک جلد سے جلد انتظامیہ کے حوالے کرکے ہاسٹلوں کی کمی کو پورا کیا جائے۔ علاوہ ازیں پشتون ایس ایف کی جانب سے 9اکتوبر بروز بدھ گورنمنٹ سائنس کالج میں نئے طلبا کو ویلکم اور ادارے سے فارغ طلبا کیلئے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں پشتون ایس ایف اور عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی اور صوبائی قائدین شرکت کرینگے۔ بیان میں کارکنوں کو تاکید کی گئی کہ پروگرام میں اپنی شرکت یقینی بنائیں۔ دوسری جانب بیان میں کہا گیا کہ 3 اکتوبر کو پولی ٹیکنیک کالج کوئٹہ کا دورہ شیڈول کے مطابق دن بارہ بجے ہوگا۔