محکمہ کسٹم کو ئٹہ کی کارروائیاں ، لکپاس اور درخشاں کے مقام پر غیر ملکی سامان کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی

0 38

کو ئٹہ: محکمہ کسٹم کو ئٹہ کی کارروائیاں ، لکپاس اور درخشاں کے مقام پر غیر ملکی سامان کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔بر آ مد کئے جا نے والے سامان کی قیمت 2 کروڑ روپے سے زائد بتا ئی جا رہی ہے ۔ کلکٹر کسٹمز پریوینٹو کوئٹہ افتخار احمدکی ہدا یا ت کے مطا بق سمگلنگ کی روک تھام کے سلسلے میں گزشتہ روز ایڈیشنل کلکٹر پریوینٹو جمیل بلوچ اور اسسٹنٹ کلکٹر پریوینٹو سلیم طاہر، سپرنٹنڈنٹس اسلم خان اور یونس عطا کو کو جا ری کر دہ ہدا یا ت پر انچارج کسٹم لکپاس یوسف نوتیزئی نے ایک نان کسٹمز پیڈ لینڈ کرو زور کو لکپاس ٹنل کے پاس روکنے کی کوشش کی تو ڈرائیور نے گاڑی بھگا نے کی کوشش کی لیکن کچھ دور جانے کے بعد ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر نزدیکی پہاڑیوں میںفرار ہوگیا لینڈ کروزر کی تلا شی لی گئی تو اس سے ایک ٹن 200کلو گرام چھالیہ برآمد کر لی گئی بر آ مد شدہ چھا لیہ کی گاڑی سمیت قیمت تقریبا ایک کروڑ بنتی ہے اسکے علاوہ انسپکٹر شہزاد اختر نے درخشاں کے مقام پر ایک دس ویلر گاڑی کو جو اندرون ملک جارہی تھی کو روکا تلاشی پر اس میں ایک عدد منی ٹرک کا فریم درجنو ٹائرز ویلڈنگ راڈز 5000 کلو گرام برآمد کی گئی دونوں کیسز میں پکڑے گئے ما ل کی قیمت دوکروڑو سے زائد بتا ئی جا رہی ہے چیف کلکٹر ڈاکٹر چودھری ذوالفقار علی اور کلکٹر پریوینٹو ڈاکٹر افتخار احمد نے اسٹاف کی کاروائی کو سراہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.