دبئی: شادی کی تقریب میں عاطف اسلم و ہنی سنگھ کا رقص

0

وائرل ویڈیوز میں عاطف اسلم اور ہنی سنگھ کو ایک دوسرے سے نہایت گرم جوشی سے ملتے اور شادی کی تقریبات سے بھرپور لطف اندوز ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، اس موقع پر دونوں ستاروں نے مقبول پاکستانی گانوں پر رقص کر کے تقریب کو مزید یادگار بنا دیا، جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ عاطف اسلم نے اپنے موسیقی کے سفر کا آغاز پاکستانی بینڈ جل کے مرکزی گلوکار کی حیثیت سے کیا تھا، جس کی بنیاد انہوں نے گوہر ممتاز کے ساتھ رکھی تھی، بینڈ کا مقبول گانا عادت عاطف اسلم کی شناخت بنا، جس کے بعد 2004ء میں ریلیز ہونے والے ان کے پہلے سولو البم جل پری نے انہیں عالمی شہرت دلائی۔

 

دوسری جانب ہنی سنگھ، جن کا اصل نام ہردیش سنگھ ہے، نے بطور میوزک پروڈیوسر اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور بعد ازاں بھارت کے صفِ اول کے ریپرز اور گلوکاروں میں شامل ہوئے، 2011ء میں ان کے البم انٹرنیشنل ولیجر اور اس کے مشہور گانوں براؤن رنگ اور انگریزی بیٹ نے انہیں بے پناہ مقبولیت بخشی، جبکہ وہ پنجابی موسیقی اور ہپ ہاپ کے منفرد امتزاج کے لیے جانے جاتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.