صوبوں کے معاملے کا حل ریفرنڈم کرانے میں نظر نہیں آتا: وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نئے انتخابات کی تاریخ الیکشن کمیشن سے مشاورت کے بعد اعلان کریں گے، انتخابات نئے قانون کے تحت ہوں گے، کوشش ہوگی کہ 3 ماہ میں نیا قانون بنالیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ اگر کسی نمائندے نے کام نہیں کیا تو اس کا فیصلہ عوام کریں گے، ریفرنڈم کے بارے میں مجھے کسی نہیں کہا، صرف میڈیا سے سن رہا ہوں، ریفرنڈم کس کےلیے کروائیں گے؟ عوام کی رائے لینے کےلیے ؟
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آئین میں لکھا ہے کہ حاکمیت اللہ کےلیے ہے، اس کے بعد عوام کو اپنے فیصلے کرنے کا حق ہے، میڈیا سے ہی سن رہا ہوں کہ عوام سے رائے لینے میں کیا حرج ہے؟ اگر ایک بات آئین میں طے ہے تو اس پر کوئی اور طریقہ کیوں؟
انہوں نے مزید کہا کہ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ جو بھی ہو گا آئین کے تحت ہو گا لیکن رائے لے لیتے ہیں، اگر آئین کے تحت ہی کام کرنا ہے تو پھر الیکشن پر اتنا خرچہ کیوں کیا گیا؟ آئین میں پہلے یہ تھا کہ صوبائی اسمبلی سے پہلے قومی اسمبلی صوبوں کی حدود تبدیل کرنے کی قرارداد پاس بھی نہیں کرسکتی۔
انہوں نے بتایا کہ آمر ضیاالحق نے اس طریقہ کار کو تبدیل کیا، اگر آپ آئین کو ہی فالو کرنا چاہتے ہیں تو ہم اگلے ہفتے ایک اور قرارداد منظور کرلیتے ہیں، ریفرنڈم لاحاصل ہوگا، یہ کسی مسئلے کا حل نظر نہیں آتا۔
