ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی: سری لنکا نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا
آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کے فائنل میں سری لنکا ویمنز نے آئر لینڈ ویمنز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
عجمان میں کھیلے گئے فائنل میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
آئر لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.3 اوورز میں 96 رنز بنا سکی۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم نے 12.4 اوورز میں ہی 4 وکٹوں کے نقصان پر کامیابی حاصل کرلی۔ ایمیش دولانی 44 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہیں۔
