نوشکی: مختلف علاقوں میں مال مویشیوں کی مفت علاج معالجے اور ویکسینیشن مہم

0

نوشکی: ڈسٹرکٹ لائیو اسٹاک آفیسر نوشکی ڈاکٹر محمد یعقوب لانگو کی ہدایت پر ضلع نوشکی کے کلی مینگل، کلی جمال آباد اور کلی بدل کاریز میں مال مویشیوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے اور مالداروں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے مفت علاج معالجے اور ویکسینیشن مہم چلائی گئی، جس کے دوران سینکڑوں جانوروں کا مفت علاج معالجہ کیا گیا اور مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ویکسینز لگائی گئیں !!!

🛑 اس موقع پر اسٹاک اسسٹنٹ حسن خان مینگل اور کیمل مین ظہور احمد نے جانوروں کا معائنہ، علاج اور ویکسینیشن کی۔ اس مہم کا مقصد جانوروں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنا اور مال مویشی پالنے والے افراد کو بروقت علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنا تھا !!!

🛑 علاقے کے مالداروں نے محکمہ حیوانات نوشکی کی جانب سے مفت علاج معالجے اور ویکسینیشن کی سہولت فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا اور اس مہم کو مال مویشی پالنے والے افراد کے لیے خوش آئند قرار دیا !!!

Leave A Reply

Your email address will not be published.