قلات میں صفائی مہم جاری

0

بھاری مشینری سے کچرے کے ڈھیر ہٹانے کا عمل تیز

شہر کی خوبصورتی اور صاف ستھرے ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے قلات میں میونسپل کمیٹی کی جانب سے صفائی مہم جاری ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی صوبائی کونسل کے ممبر و چیئرمین میونسپل کمیٹی قلات نوابزادہ میر شعیب جان زہری کی خصوصی ہدایت پر میونسپل اہلکار بھاری مشینری کے ذریعے شہر کے مختلف علاقوں اور گلی محلوں سے کچرے کے پرانے ڈھیر ہٹا کر تلف کر رہے ہیں۔

شہری اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے صفائی مہم کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان اقدامات سے شہر میں تعفن کے خاتمے، بیماریوں کی روک تھام اور قلات کی تاریخی خوبصورتی برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔

شہریوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ صفائی کا یہ سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے گا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے اور عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.