صاحبزادہ فرحان نے قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کرلیا

0

صاحبزادہ فرحان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو جوائن کرلیا۔

ذرائع کے مطابق صاحبزادہ فرحان نے نیپال سے وطن واپس پہنچ کر قومی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صاحبزادہ فرحان سری لنکا کے خلاف میچ میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے، ان کو صائم ایوب کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

صائم ایوب نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بیٹنگ پر کام کرنے کے لیے ریلیز کرنے کی درخواست کی تھی جس پر انہیں اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ مسلسل تین فتوحات کے ساتھ فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والی پاکستان ٹیم تین ملکی سیریز کے پانچویں میچ میں منگل 27 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سری لنکا کے خلاف میدان میں اترے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.