بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کا کمانڈر عادل شاہ ہلاک

0

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عادل شاہ دسمبر 2020 سے فتنہ الخوارج سے وابستہ تھا، 2024 سے دہشت گرد گروہ کے مالی معاملات کی نگرانی کررہا تھا۔

ذرائع کےمطابق دہشت گرد کمانڈر غیرمقامی دہشت گردوں کو ژوب، شیرانی اور شعبان میں مستقل رہائش فراہم کرنےمیں مدد کرتا تھا۔

 

عادل شاہ 2022 اور 2023 سے سکیورٹی فورسز پر حملوں اور اغوا برائے تاوان کے لیے بھتہ خوری میں بھی ملوث رہا۔

 

سکیورٹی ذرائع کے مطابق عادل شاہ کے خلاف انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں 19 ایف آئی آرز درج تھیں، جبکہ اس کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔

 

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ قلعہ سیف اللہ میں فتنہ الخوارج کے اہم دہشت گرد کمانڈر کی ہلاکت سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کا مظہر ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کمانڈر کے خلاف کارروائی سے دہشت گردوں کے نیٹ ورکس اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف مؤثر اقدامات کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.