سہ ملکی سیریز: پاکستان کے خلاف انگلیینڈ کے 3 کھلاڑی آؤٹ

0

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جا رہا ہے، قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا جبکہ ٹیم میں رضااللہ نے ڈیبیو کیا اور شاداب خان کی واپسی ہوئی ہے۔

 

کپتان شاہین شاہ آفریدی کے مطابق وارم اپ کے دوران نسیم شاہ کی انگلی میں انجری ہوئی ہے جبکہ فہیم اشرف کو ٹیم سے ڈراپ کیا ہے۔

 

پاکستان ٹیم میں شاداب خان، رضا اللّٰہ، صائم ایوب، فخر زمان، بابر اعظم، سلمان علی آغا، سعد بیگ، حسن نواز، عرفات منہاس، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

 

واضح رہے کہ پاکستان ٹرائی سیریز میں اپنے دونوں میچز جیت چکا ہے جبکہ تیسرا میچ جیت کر فائنل تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، فہیم اشرف کی جگہ شاداب خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ نسیم شاہ کی جگہ رضا اللہ اپنا ون ڈے ڈیبیو کر رہے ہیں۔

 

انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک کے مطابق ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔

واضح رہے بریسٹ کینسر سے آگاہی کے لیے آج کا میچ پنک ڈے سے منسوب کیا گیا ہے، جس کے تحت قومی ٹیم گلابی کٹ پہن کر میدان میں اتری ہے۔

 

پاکستان آج کا میچ جیتنے کی صورت میں ٹرائی سیریز کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.