پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرنڈر کر دیا

0

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرنڈر کر دیا۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے کوئٹہ میں اس حوالے سے پریس کانفرنس کی۔

پریس کانفرنس میں شاہد رند نے بتایا کہ بلوچستان کے پہاڑوں پر موجود نوجوانوں کو ورغلایا گیا، ان ورغلائے لوگوں کو ریاست واپسی پر خوش آمدید کہتی ہے، بلوچستان کے نوجوان ریاست کے ساتھ جڑ جائیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں آخری دہشت گرد کی موجودگی تک دہشت گردی کے خلاف مشن جاری رہے گا، وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کا اس حوالے سے واضح وژن اور مؤقف ہے۔

اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ 6 دہشت گرد گرفتار کئے جا چکے ہیں، ریاست لوگوں کو سرینڈر کرنے کا موقع دے رہی ہے۔

علاوہ ازیں ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عمران شوکت نے کہا کہ بلوچستان میں 300 سے زائد آئی بی اوز کئے گئے ہیں، دہشت گرد آئے روز نت نئے طریقوں سے حملہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، سی ٹی ڈی اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر آپریشنز کو کامیاب بنایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.