بیرسٹر گوہر کا عمران خان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے اظہار لاتعلقی

0

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے عمران خان کےآفیشل ایکس اکاؤنٹ سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کےجسٹس ارباب محمد طاہر نے شہری کی درخواست پر سماعت کی جس دوران چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرعلی خان عدالت کے سامنے پیش ہوئے جبکہ بانی پی ٹی آئی کے وکلاء خالد یوسف چوہدری، شمسہ کیانی اور این سی سی آئی اے حکام بھی عدالت پیش ہوئے۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے بیرسٹر گوہر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو ذاتی طور پر نہیں بلایا تھاصرف تحریری جواب بھجوا دیتے، چیئرمین پی ٹی آئی نے عدالت میں بانی پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سےلاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اس اکاؤنٹ کوکلیم نہیں کرتی۔

بیرسٹرگوہر نے استدعا کی کہ حالات تبدیل ہوگئےہیں،کچھ وقت دیاجائے، جواب جمع کرا دیں گے، جس پر فاضل جج نے کہا کہ آپ کو وقت دیتے ہیں جوکہنا ہے تحریری طور پر جمع کرائیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدالت کچھ زیادہ وقت دے تو تفصیلی جواب جمع کرادیں گے، عدالت نے بیرسٹر گوہر کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 23 نومبر تک ملتوی کردی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.