دوران پرواز پاور بینک میں آگ لگنے پر انڈیگو کا طیارہ حیدرآباد اتار لیا گیا

0

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق طیارہ 35 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کر رہا تھا جب اوور ہیڈ کمپارٹمنٹ میں رکھے پاور بینک میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے کیبن میں ہنگامی صورتِ حال پیدا ہوگئی۔

کیبن کریو نے آگ بجھانے والے آلے کی مدد سے فوری طور پر آگ پر قابو پالیا، تاہم حفاظتی اقدامات کے تحت پائلٹس نے طیارے کا رخ قریبی حیدرآباد ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا۔

 

طیارے کو راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتارنے کے بعد گراؤنڈ کردیا گیا، جبکہ مسافروں کو متبادل طیارے کے ذریعے چنئی روانہ کیا گیا۔

 

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاور بینکس میں استعمال ہونے والی لیتھیم آئن بیٹریاں زیادہ گرم ہونے کی صورت میں آگ پکڑ سکتی ہیں، حفاظتی پالیسی کے تحت پاور بینکس کو ہینڈ بیگیج میں رکھنے کو ترجیح دی جاتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.