کے پی میں ایمرجنسی مسترد کرتے ہیں، تحریک انصاف کا وفاق سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

0

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اب بھی وقت ہے، اس فیصلے کو چند دنوں میں واپس لیا جا سکتا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاق انا کو جانے دے اور زمینی حقائق کو سمجھے، صوبے میں ایمرجنسی کے نفاذ کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اس اقدام کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وفاق کا یہ اقدام ایک انتہائی تشویشناک اور سنگین سیاسی غلطی اور غیرجمہوری اقدام ہے، عوام اپنے حقوق کے خلاف ایسے اقدامات کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔

پی ٹی آئی لانگ مارچ کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال جانیے

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام کا مینڈیٹ ان کا آئینی اور قانونی حق ہے، مینڈیٹ کو نظر انداز کر کے اور صوبائی خود مختاری کمزور کر کے امن قائم نہیں کیا جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاق اور صوبے کے درمیان تصادم پیدا کر کے استحکام نہیں لایا جا سکتا، دہشت گردی کے خاتمے پر کوئی اختلاف نہیں، دہشت گردی کا مقابلہ قومی یکجہتی اور مشترکہ حکمت عملی سے ہی ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبوں کو کمزور کر کے وفاق مضبوط نہیں ہو سکتا، مسائل کا حل طاقت، تصادم، غیرمعمولی اقدامات میں نہیں سیاسی بصیرت اور بامعنی مذاکرات میں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.