پاکستان نیوی کی بحیرہ عرب میں بڑی کارروائیاں، 96 ملین ڈالر مالیت کی منشیات برآمد پاکستان نیوی کی بحیرہ عرب میں بڑی کارروائیاں، 96 ملین ڈالر مالیت کی منشیات برآمد

0

آئی ایس پی آر کے مطابق ضبط شدہ منشیات کی مالیت تقریباً 96 ملین امریکی ڈالر بتائی گئی ہے، ضبط شدہ منشیات کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور بعد ازاں انہیں مزید تلفی اور قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ کامیاب کارروائیاں پاکستان نیوی کی مسلسل سمندری موجودگی، چوکسی اور علاقائی بحری سلامتی کے تحفظ اور سمندر میں غیر قانونی منشیات کی سمگلنگ کے خلاف اس کے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.