ریاض اور خمیس مشیط پر حوثیوں کے میزائل حملے ناکام، میزائل فضا میں
سعودی اتحادی افواج کے ترجمان ترکی المالکی کے مطابق دونوں شہروں کی جانب داغے گئے بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیئے گئے، حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اتحادی افواج مکمل طور پر چوکنا ہیں، حوثیوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں، بحری افواج نے الحدیدہ گورنریٹ میں کارروائی کرتے ہوئے آبی گزرگاہوں پر حملوں کی منصوبہ بندی بھی ناکام بنا دی ہے۔
مکہ دفاعی اتحاد کے ہنگامی اجلاس میں پاکستان اور ترکی کے فوجی دستوں کی سعودی عرب میں فوری تعیناتی کے فیصلے کے بعد صعدہ میں حوثیوں کا میزائل ڈپو بھی تباہ کر دیا گیا۔
دوسری جانب یمنی فوج کی پیش قدمی بھی جاری ہے، باب المندب کے بعد ذباب بندرگاہ، ایئرپورٹ اور المخا شہر کو حوثیوں سے آزاد کرا لیا گیا، تعز میں 250 سے زائد حوثیوں کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں
