کیچ میں اے این ایف کی بڑی کارروائی، 3825 کلوگرام منشیات برآمد
کوئٹہ : بلو چستان کے ضلع کیچ میں انٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات کے اسمگلروں کے خفیہ ٹھکانے پر چھاپہ میںبیرون ملک اسمگل کی جانے والی کروڑوں روپے مالیت کی 3825 کلوگرام منشیات برآمد کر لی گئی ہے ۔ترجمان اے این ایف کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جاری بھرپور کریک ڈاو¿ن کے دوران بلوچستان کے علاقے ضلع کیچ کے علاقے جُوسک میں ایک کمپاو¿نڈ جسے مبینہ طور پر منشیات کی سپلائی کی غرض سے عارضی طور پر ذخیرہ کرنے کے لئے استعمال کیا جا رہا تھاسے 2454 کلوگرام چرس، 1363 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) اور 8 کلوگرام ہیروئن شامل ہے جس کی مجموعی مالیت 56کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق منشیات افغانستان سے پاکستان اسمگل کی گئی تھی جو محفوظ اشارہ ملنے پر سمندری راستے سے بیرون ملک اسمگل کی جانی تھیں۔منشیات قبضے میں لے کراس سے منسلک اسمگلنگ نیٹ ورک اورسہولت کاروں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے اور گرفتاریوں کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔حالیہ کارروائی ایک بار پھر اس حقیقت کو اُجاگر کرتی ہے کہ افغانستان میں سرگرم بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورکس مخصوص جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے پاکستان کی سرزمین اور سمندری راستوں کو دیگر ممالک تک منشیات پہنچانے کے لیے بطور راہداری استعمال کرنے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں۔تقریباً ایک ماہ قبل اے این ایف کی مو¿ثر انٹیلی جنس اور بروقت معلومات کے تبادلے کے نتیجے میں دوست ممالک کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کولمبوپورٹ(سری لنکا) پر کنٹینر سے 463کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) برآمد کی تھی۔ اس نیٹ ورک کے افغان سرغنہ کو اے این ایف نے گرفتار کیا جس کے نتیجے میں افغانستان سے فعال منظم منشیات نیٹ ورکس کے علاقائی اور بین الاقوامی روابط مزید نمایاں ہوئے۔ موجودہ کارروائی بھی اسی وسیع تر چیلنج کی عکاس ہے کہ اے این ایف ایسے نیٹ ورکس اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔ اے این ایف کی ملک بھر میں انسدادِ منشیات کارروائیاں پوری قوت اورعزم کے ساتھ جاری ہیں تاکہ منشیات کے خلاف جنگ میں منشیات سے پاک پاکستان کی منزل کے حصول کویقینی بنایا جا سکے۔
