اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کی تحریروں میں نادیدہ واٹر مارک کا اضافہ کر دیا

0

اوپن اے آئی نے اپنے مقبول آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی اور پروگرامنگ ایجنٹ کوڈیکس سے تیار کرائے جانے والی تحریروں میں نادیدہ واٹر مارک کا اضافہ کیا ہے۔

اس تبدیلی کا مقصد مشینوں کو یہ شناخت کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے کہ یہ اے آئی کی تیار کردہ تحریر ہے۔

کمپنی کی جانب سے 5 اکتوبر کی شب اس کا اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا کہ یورپی یونین میں یہ تبدیلی لازمی ہوگی جبکہ دنیا کے دیگر خطوں میں یہ آپشنل ہوگی۔

لارج لینگوئج ماڈلز ایک وقت میں ایک لفظ کو تحریر کرتے ہیں اور اگلے لفظ کا تعین کرتے ہیں۔

اوپن اے آئی کا نیا ٹیکسٹ واٹر مارکنگ سسٹم ٹیکسٹ گرین اس مقصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

اس طرح اے آئی ڈیٹیکشن مشینوں کو یہ تعین کرنے میں مدد ملے گی کہ کوئی تحریر اے آئی کی تیار کردہ تو نہیں۔

کمپنی کے مطابق ٹیکسٹ واٹر مارکینگ کو یورپی یونین کے ممالک میں چیٹ جی پی ٹی اور کوڈیکس میں آئندہ چند ہفتوں میں متعارف کرایا جائے گا۔

اسی طرح دنیا بھر میں منتخب ماڈلز کے اے پی آئی صارفین کو بھی یہ نیا فیچر دستیاب ہوگا مگر بائی ڈیفالٹ آپشنل ہوگا۔

مگر یہ واٹر مارک ٹول محققین اور ماہرین کو ہی دستیاب ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.