ایل این جی سپلائی پر خدشات، حکومت کا قطر سے 3 کارگو لینے کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق حکومت ایل این جی کارگوز کی محفوظ اور بلاتعطل گزرگاہ کو یقینی بنانے کیلئے ایرانی حکام سے رابطہ کرنے کی تیاری بھی کر رہی ہے تاکہ سمندری راستے میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ سے بچا جا سکے۔
یہ اہم پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب قطر انرجی نے پاکستان کو ایل این جی کی فراہمی پر فورس میجور کی مدت میں 4 نومبر تک توسیع کر دی ہے۔
دوسری جانب حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ توانائی کا یہ تعطل آنے والے موسمِ سرما کے دوران بھی برقرار رہ سکتا ہے، جس کے باعث ملک میں گیس کے بحران سے نمٹنے کیلئے فوری اور متبادل اقدامات کئے جا
