ایران اپنے لیے مشکل یا آسان راستہ اختیار کر سکتا ہے: ٹرمپ

0

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوہائیو کے شہر وینڈالیا میں ایک ریلی میں شرکت کے لیے وائٹ ہاؤس سے روانہ ہوتے ہوئے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے بارے میں مجھے ایک فیصلہ کرنا ہے، ہم تیل کی قیمتیں کم کرنے میں کامیاب ہوگئے،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی آرہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی اقدامات اور کارروائیوں کے نتیجے میں ایران شدید کمزور ہو چکا ہے اور اس نے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے تقریباً تمام منصوبے ترک کر دیے ہیں۔

 

دوسری جانب رائٹرز نے دعوی کیا ہے کہ امریکی حملے دوبارہ شروع ہوئے تو ایران زیادہ سخت جوابی کارروائی کی تیاری کررہا ہے، جس پر ایرانی حکام نے ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ امریکا نے بڑے پیمانے پرحملے کیے تو جواب پہلے سےزیادہ شدید ہوگا، امریکی فوجی کارروائیوں کی حمایت کرنے والے ممالک کو ممکنہ ہدف بنانے کی منصوبہ بندی کی جائے گی۔

 

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ ایران کے پاس جوہری پروگرام رضاکارانہ ترک کرنے کا موقع ہے، جوہری پروگرام ترک نہ کیا تو اسے مجبور کرنا پڑسکتا ہے، ایران کومذاکرات کےذریعےمسئلہ حل کرنے کے تمام مواقع دیے۔

 

خیال رہے کہ ایران مسلسل جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کسی بھی کوشش کی تردید کرتا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.