خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کیلئے تیاری مکمل کرلی: طارق فضل

0

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے طارق فضل چودھری نے کہا کہ آج مذاکرات کے بارے میں یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ اگر لانگ مارچ مؤخر کردیا جائے تو ایمرجنسی کا معاملہ بھی ختم ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت سے کہا جائے گا کہ کے پی حکومت کو دہشت گردی کے معاملے پر وفاق سے تعاون کرنا پڑے گا۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ اگر وفاق نے ایمرجنسی یا گورنر راج لگایا تو ہم ہر آپشن استعمال کریں گے۔

 

آج قومی اسمبلی کے سپیکر چیمبر میں حکومت اور پیپلز پارٹی کا مشترکہ وفد پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.