محکمہ موسمیات حکومت بلوچستان کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان
کوئٹہ۔ محکمہ موسمیات حکومت بلوچستان کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ شمالی اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں موسم سرد رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا، تاہم ساحلی علاقوں میں جزوی طور پر ابرآلود موسم متوقع ہے۔ پیر کے روز بھی صوبے کے زیادہ تر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں ٹھنڈک برقرار رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے کسی مقام پر بارش ریکارڈ نہیں ہوئی۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Comments are closed.