پاک افغان بارڈر پر طالبان کی جانب سے بلااشتعال جارحیت — پاک فوج کا منہ توڑ جواب

17

چترال، 12 اکتوبر 2025 — افغان طالبان کی جانب سے پاک افغان سرحد پر بلااشتعال جارحیت کے جواب میں پاکستانی افواج نے بھرپور اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے افغان علاقے میں واقع اشرف سر پوسٹ پر بھاری توپ خانے سے جوابی گولہ باری کی جس کے نتیجے میں پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

اطلاعات کے مطابق افغان طالبان اور فتنہ الخوارج سے وابستہ دہشتگردوں کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے جوان ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے مکمل طور پر چوکس اور مستعد ہیں اور کسی بھی جارحیت کا فی الفور اور سخت جواب دیا جائے گا۔

پاکستان کے غیور عوام نے مسلح افواج کے جوانوں کو وطن کی حفاظت پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

Comments are closed.