گلستان میں مزید 110 ایکڑ منشیات کی فصل تلف، اب تک 1609 ایکڑ علاقہ صاف
انسدادِ منشیات مہم کے تحت مزید کارروائیاں جاری، صوبے کو منشیات سے پاک کرنے کا عزم۔
گلستان – 10 اکتوبر 2025:
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور دیگر اداروں نے گلستان تحصیل میں 110 ایکڑ پر پھیلی منشیات کی فصل تباہ کر دی۔ کارروائی عبدالرحمن زئی، عنایت اللہ کاریز اور گردونواح میں عمل میں لائی گئی۔ پانی کی قلت کے باعث 10 ایکڑ جزوی طور پر متاثر ہوا۔ اب تک کل 1609 ایکڑ رقبہ منشیات سے پاک کیا جا چکا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ بلوچستان کو مکمل طور پر منشیات سے پاک کیا جا سکے۔
Comments are closed.