ڈپٹی کمشنر قلات کا کووِڈ 19 منصوبے کے تحت زیرِ تعمیر اسپتال کا معائنہ، ناقص میٹریل اور تاخیر پر برہمی

کیپٹن (ر) جمیل بلوچ نے کنٹریکٹر کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کیے، اسٹاف کی حاضریاں بھی چیک کیں۔

19

قلات – 11 اکتوبر 2025:
ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن (ر) جمیل بلوچ نے کووِڈ 19 پراجیکٹ کے تحت ڈسٹرکٹ ٹیچنگ اسپتال میں زیرِ تعمیر شعبہ جات کا معائنہ کیا اور ناقص میٹریل کے استعمال پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ انجینئروں اور کنٹریکٹر کو طلب کیا۔ انہوں نے کنٹریکٹر کے خلاف فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے اور ایمرجنسی، او پی ڈی، ادویات اسٹور، لیشمانیاسز سینٹر، لیبارٹری، ایکس رے، وارڈز اور دیگر شعبہ جات کا دورہ کیا۔ انہوں نے ڈاکٹروں اور سٹاف کی حاضریاں چیک کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی فنڈز عوام کی امانت ہیں اور تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایم ایس ڈاکٹر نصراللہ لانگو کو ہدایت کی گئی کہ غیر حاضر عملے کے خلاف بیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے۔

Comments are closed.