صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر خوارجی دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت
اسلام آباد، 11 اکتوبر 2025ء — صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر خوارجی دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
صدرِ مملکت نے شہید پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بہادر اہلکاروں نے وطن کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے عظیم مثال قائم کی ہے۔
انہوں نے پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور دلیرانہ کارروائی کو سراہا۔
صدرِ مملکت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک پوری قوم اور سیکیورٹی فورسز متحد رہیں گی۔
Comments are closed.