ہیڈکوارٹر باڑہ رائفلز میں علمائے کرام کے ساتھ مشاورتی اجلاس، علاقے میں امن و بھائی چارے کے فروغ پر زور
: ( خصوصی رپورٹ )
باڑہ: ہیڈکوارٹر باڑہ رائفلز میں علمائے کرام کے ساتھ ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں علاقے کی موجودہ امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس کا مقصد مذہبی رہنماؤں کے مثبت کردار کو اجاگر کرنا تھا جو معاشرتی استحکام، مذہبی رواداری اور پائیدار امن کے قیام میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔
اجلاس کے شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ پائیدار امن صرف باہمی تعاون اور اجتماعی ذمہ داری کے ذریعے ممکن ہے۔ علما، عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان قریبی
روابط کو ناگزیر قرار دیا گیا۔
شرکاء اجلاس نے مختلف مکاتبِ فکر کے علمائے کرام کو قریب لانے اور برداشت و احترام کی فضا قائم کرنے پر زور دیا۔ عوامی سطح پر آگاہی مہمات کے ذریعے معاشرتی اتحاد اور پرامن بقائے باہمی کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ علما نے اپنے خطبات اور تدریسی سرگرمیوں کے ذریعے عوام کو بھائی چارے، اتحاد اور ایک دوسرے کے احترام کی تلقین کرنے کا عزم کیا۔
علمائے کرام نے پاک فوج کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ ان کی کوششوں سے علاقے میں امن و استحکام ممکن ہوا ہے۔ کمانڈنٹ باڑہ رائفلز نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علمائے کرام معاشرتی اصلاح، اتحاد اور امن کے حقیقی نمائندے ہیں اور ان کا احترام ہم سب پر لازم ہے۔
اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے علاقے میں پائیدار امن، بھائی چارے، مذہبی ہم آہنگی اور اجتماعی خوشحالی کے لیے ہیڈکوارٹر باڑہ رائفلز، علمائے کرام اجلاس، امن و بھائی چارہ، معاشرتی استحکام، مذہبی
Comments are closed.