سرفراز بگٹی کی سابق چیف سیکرٹری بلوچستان فضیل اصغر سے والد کے انتقال پر تعزیت

18

 لاہور، 19 اکتوبر 2025:

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سابق چیف سیکرٹری بلوچستان فضیل اصغر کی رہائش گاہ پر ان کے والد کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعلیٰ نے فضیل اصغر اور ان کے اہلِ خانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر و حوصلے کی دعا کی۔

وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ والدین کی جدائی زندگی کا سب سے بڑا صدمہ ہے، جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ انہوں نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔

Comments are closed.