خیبر میں ہیڈماسٹر حاجی غفار شینواری کے اعزاز میں الوداعی تقریب — تعلیمی خدمات کو خراجِ تحسین
خیبر (امان علی شینواری): لنڈی کوتل جرگہ ہال میں محکمہ تعلیم کے سابق ایجوکیشن آفیسر و ہیڈماسٹر حاجی غفار شینواری کے اعزاز میں ال ٹیچر ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک شاندار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ان کی طویل اور مثالی تعلیمی خدمات کو زبردست الفاظ میں سراہا گیا۔
تقریب میں محکمہ تعلیم کے حکام، اساتذہ، طلباء، علاقائی مشران اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مقررین نے اپنے خطابات میں حاجی غفار شینواری کی تعلیم کے فروغ، طلباء کی تربیت اور علم کی روشنی عام کرنے کے جذبے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات
ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کی محنت و لگن آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
اس موقع پر حاجی بہادر خان شینواری نے کہا کہ حاجی غفار خان تعلیم دوست، امن پسند اور ترقی پسند سوچ رکھنے والے انسان ہیں۔ معاشرے میں ان کا مثبت کردار کسی سے پوشیدہ نہیں۔ وہ صلح پسند، روایات کے امین اور ہر میدان میں خدمات سرانجام دینے والے باصلاحیت شخصیت ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی غفار شینواری نے کہا کہ میں تمام شرکاء کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے اپنے قیمتی وقت میں سے وقت نکال کر مجھے عزت و محبت سے نوازا۔ میرے پاس الفاظ نہیں کہ میں آپ سب کا شکریہ ادا کرسکوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ میں محکمہ تعلیم سے ریٹائر ہو چکا ہوں لیکن تعلیم کی خدمت کا میرا سفر تاحیات جاری
رہے گا۔ جہاں بھی میری ضرورت ہوئی، میں اپنی خدمات پیش کرتا رہوں گا۔
انہوں نے کہا کہ آج کی کیفیت کچھ الگ ہے، ایک طرف اداروں سے رخصتی کا احساس ہے تو دوسری جانب دوستوں اور طلباء کی جانب سے عزت و محبت ملنے پر دل بھر آیا ہے۔
تقریب کے اختتام پر اساتذہ، طلباء اور علاقائی مشران نے حاجی غفار شینواری کو گلدستے اور ہار پہنائے اور ان کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔
Comments are closed.