اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سپارکو کے سائنسدانوں اور قوم کو ایچ ایس-1 سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ پر مبارکباد

23

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
(اسلام آباد، 19 اکتوبر 2025)

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان کی پہلی ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ (HS-1) کی کامیاب لانچ پر سپارکو کے سائنسدانوں، انجینئرز اور پوری قوم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایچ ایس-1 مشن کی کامیاب لانچ پاکستان کے خلائی تحقیقاتی پروگرام میں ایک تاریخی سنگِ میل ہے، جو ملک میں سائنسی اور تکنیکی خودکفالت کی نئی راہیں ہموار کرے گی۔

اسپیکر نے کہا کہ سپارکو کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے اپنی محنت اور صلاحیتوں سے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ایچ ایس-1 سیٹلائٹ زراعت، ماحولیاتی استحکام، اور شہری منصوبہ بندی میں ایک انقلابی پیش رفت ثابت ہوگا۔ اس کے ذریعے فصلوں کی صحت، مٹی کی نمی اور قدرتی آفات کی موثر نگرانی ممکن ہو سکے گی۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ یہ مشن پاکستان کے پائیدار ترقیاتی اہداف (SDGs) کے حصول کی سمت ایک اہم قدم ہے اور سائنسی برادری کی محنت، وژن اور قومی عزم کا مظہر ہے۔

انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ سپارکو کی یہ کامیابی نوجوان نسل کے لیے تحقیق و جدت کی نئی تحریک بنے گی۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پارلیمنٹ، سپارکو اور دیگر سائنسی اداروں کی ترقی کے لیے تعاون جاری رکھے گی اور ملک کو خلائی تحقیق کے میدان میں نمایاں مقام دلانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Comments are closed.