پنجاب حکومت کے انتظامی اور پولیس افسران کی اہل سنت و جماعت کے علماء کرام سے اہم ملاقات منعقد ہوئی

13

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
لاہور، 18 اکتوبر: پنجاب حکومت کے انتظامی اور پولیس افسران کی اہل سنت و جماعت کے علماء کرام سے اہم ملاقات منعقد ہوئی، جس میں صوبے کے مدارس و مساجد کے نظم و نسق اور دیکھ بھال کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔

ملاقات میں اہل سنت و جماعت کی جانب سے علامہ سید مظفر شاہ قادری، مفتی محمد عابد مبارک المدنی، مفتی رفیع الرحمٰن نورانی، محمد عبد المصطفیٰ ہزاروی، اور علامہ محمد اشرف گورمانی جبکہ انتظامیہ کی جانب سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری اوقاف، سپیشل سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل آئی جی پولیس پنجاب اور دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔

اس موقع پر انتظامیہ نے واضح کیا کہ پنجاب میں کسی بھی مسجد کو بند کرنے کا ارادہ نہیں ہے اور نماز و عبادات میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ پیدا نہیں ہوگی۔ تاہم، صرف وہ مدارس جو شرپسندی یا غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہوں گے، ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اہل سنت و جماعت کے علماء نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب میں تمام مکاتب فکر کو مذہبی آزادی حاصل ہے اور حکومت کا رویہ مسائل کے حل کے لیے حوصلہ افزا ہے۔ دونوں فریقین نے اتفاق کیا کہ ظلم اور فتنہ کی بیخ کنی کے لیے باہمی سطح پر موثر اقدامات ضروری ہیں۔

ملاقات کے اختتام پر یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ حکومت اور علماء کے درمیان باہمی رابطے کا تسلسل برقرار رہے گا، اور کوئی کارروائی مذہب یا مسلک کے خلاف نہیں ہوگی بلکہ صرف قانون اور امن و امان کے تحفظ کے لیے کی جائے گی

Comments are closed.