ایران ایئر نے کوئٹہ، زاہدان اور مشہد کے درمیان براہِ راست پروازیں شروع کر دی

15

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

کوئٹہ (عسکر انٹرنیشنل رپورٹ): ایران ایئر نے باضابطہ طور پر کوئٹہ، زاہدان اور مشہد کے درمیان براہِ راست فضائی سروس کا آغاز کر دیا ہے، جو تاجروں، زائرین اور سیاحوں کی طویل عرصے سے خواہش کی تکمیل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ایران ایئر یہ سروس ہر بدھ ہفتہ وار ایک پرواز کے شیڈول کے تحت فراہم کرے گی، اور پہلی پرواز 29 اکتوبر 2025 کو روانہ ہوگی۔

اس نئی فضائی سہولت سے نہ صرف تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا بلکہ زائرین اور سیاحوں کے لیے بھی سفر مزید آسان اور سہل ہو جائے گا۔

یہ براہِ راست پرواز پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرے گی اور دوطرفہ سفر میں ایک نئی سہولت کا سنگِ میل ثابت ہوگی۔

Comments are closed.