دیر میں ایف سی کے پی نارتھ کے زیرِ اہتمام قبائلی جرگہ — امن و ہم آہنگی کے فروغ پر زور

14

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

دیر (عسکر انٹرنیشنل رپورٹ): ایف سی کے پی نارتھ کی قیادت میں دیر میں ایک اہم قبائلی جرگہ منعقد ہوا جس میں مقامی عمائدین، قبائلی سرداروں اور سرکردہ شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

جرگے میں علاقے کی امن و امان کی صورتحال اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ سول اور عسکری اداروں کے درمیان بہتر رابطہ اور ہم آہنگی کو فروغ دے کر امن کے قیام کو مزید مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔

اجتماع میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ سول و ملٹری کوآرڈینیشن کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ ہر ممکن چیلنج کا مؤثر طور پر مقابلہ کیا جا سکے۔

عمائدین نے پاک فوج کی امن کے لیے جاری کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ہمیشہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے تاکہ ملک میں امن و استحکام برقرار رہے۔

Comments are closed.