ایف سی کے پی نارتھ کی جانب سے وادیِ تیراہ کے علاقے ترخوکس میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد — 140 سے زائد مریضوں کا مفت علاج
وادیِ تیراہ (عسکر انٹرنیشنل رپورٹ): ایف سی کے پی نارتھ کی جانب سے وادیِ تیراہ کے دور دراز اور پسماندہ علاقے ترخوکس میں عوامی صحت کے فروغ اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
کیمپ میں 147 مریضوں کا معائنہ کیا گیا، جن میں 52 مرد، 31 خواتین اور 65 بچے شامل تھے۔ مریضوں کو مکمل چیک اپ کے ساتھ مختلف بیماریوں کا علاج اور مفت ادویات فراہم کی گئیں۔
یہ اقدام ان علاقوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے جہاں طبی سہولتوں تک رسائی محدود ہے۔ کیمپ میں علاج کے ساتھ ساتھ صحت عامہ سے متعلق آگاہی اور حفاظتی تدابیر کی تعلیم بھی دی گئی۔
پاکستان آرمی اور ایف سی کے پی نارتھ کی جانب سے ایسے اقدامات عوامی فلاح و بہبود، صحت مند معاشرے کے قیام، اور عوامی اعتماد کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
علاقے کے عوام نے پاک فوج اور ایف سی کے اس اقدام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ اس نوعیت کی فلاحی سرگرمیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔
Comments are closed.