پاکستانی وفد اب بھی پاکستان میں، کل صبح دوحہ روانگی کا پروگرام: سیکیورٹی ذرائع

18

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ – بریکنگ نیوز

اسلام آباد: غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کی جانب سے یہ رپورٹ سامنے آئی تھی کہ پاکستانی وفد پہلے ہی دوحہ میں موجود ہے، تاہم سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وفد اب بھی پاکستان میں ہی موجود ہے۔
سرکاری شیڈول کے مطابق، وفد کل صبح دوحہ روانہ ہوگا۔ حکام نے اس حوالے سے پھیلی ہوئی خبریں بے بنیاد قرار دیتے ہوئے میڈیا اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ تصدیق شدہ اور مستند ذرائع سے ہی خبریں شائع کریں۔

Comments are closed.