ضلعی انتظامیہ کی کارروائی، قیمتوں میں اضافے، تجاوزات اور پلاسٹک بیگز کے خلاف سخت اقدامات
کوئٹہ، 17 اکتوبر 2025: ضلعی انتظامیہ نے خوردونوش کی قیمتوں میں غیر قانونی اضافے، تجاوزات اور ممنوعہ پلاسٹک بیگز کے استعمال کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں۔
سب ڈویژن سٹی، کچلاک اور سریاب میں 85 دکانوں اور مارکیٹوں کا معائنہ کیا گیا۔ کارروائی کے دوران 18 افراد گرفتار اور 10 افراد کو جیل بھیج دیا گیا، 2 دکانیں سیل کی گئیں جبکہ 12 دکانداروں پر جرمانے عائد کیے گئے۔ پلاسٹک بیگز کے خلاف کارروائی کے دوران 270 کلوگرام پلاسٹک بیگز ضبط کیے گئے۔
اس موقع پر سب ڈویژن سٹی میں اسپیشل مجسٹریٹ ڈاکٹر عمران زیب، سب ڈویژن کچلاک میں اسپیشل مجسٹریٹ احسام الدین کاکڑ اور سب ڈویژن سریاب میں اسپیشل مجسٹریٹ عزت اللہ نے نگرانی کی۔ ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا کہ عوامی مفاد میں یہ کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔
Comments are closed.