گورنر بلوچستان نے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی، نوجوانوں کی تربیت پر زور
کوئٹہ، 17 اکتوبر 2025: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے بوائے سکاؤٹس اور گرلز گائیڈ کی حلف برداری تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً 117 سال قبل رابرٹ بیڈن پاول اور ان کی بہن ایگنس کی جانب سے اسکاؤٹ تحریک کا آغاز ہوا، جو آج دنیا کے 200 ممالک میں 50 ملین سے زائد اراکین کے ساتھ ایک مضبوط تحریک بن چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسکاؤٹنگ نوجوان ذہنوں کی تشکیل، عالمی شہریت اور خدمت خلق کے جذبے کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ گورنر نے صوبے کے تمام اضلاع میں اسکاؤٹس کی سرگرمیوں کے فروغ اور ذمہ دار شہری پیدا کرنے کے لیے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
تقریب میں چیف کمیشنر پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن امان اللہ خان کنرانی، صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو، پارلیمانی سیکرٹری برکت رند، رکن صوبائی اسمبلی زرک خان مندوخیل اور بڑی تعداد میں بوائز سکاؤٹس اور گرلز گائیڈز شریک تھے۔
Comments are closed.