پنجگور میں تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے اہم اجلاس، ضلعی انتظامیہ کی سخت ہدایات

19

پنجگور، 17 اکتوبر 2025: ڈپٹی کمشنر عبدالکبیر زرکون کی سربراہی میں جمہ میں ضلع ایجوکیشن گروپ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (آر ٹی ایس ایم)، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے متعلقہ افسران، BRSP، بی اینڈ ایس پی اور خزانہ کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس میں تعلیمی نظام کو مزید فعال بنانے اور غائب ہونے والے اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے تعلیمی شعبے میں زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا اعلان کیا گیا اور ہدایت کی گئی کہ اسکولوں کے روزانہ دورے یقینی بنائے جائیں تاکہ تعلیمی معیار میں بہتری لائی جا سکے۔

Comments are closed.