نصیرآباد میں ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز کا شفاف انعقاد

17

نصیرآباد: ڈپٹی کمشنر منیر احمد خان کاکڑ کی نگرانی میں ضلع بھر کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز کا عمل شفاف طریقے سے مکمل ہوا۔

اس موقع پر کرنل رضوان طیب، بی اینڈ آر ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور متعدد ٹھیکیدار موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام ٹینڈرز میرٹ اور معیار کی بنیاد پر دیے جائیں گے، اور منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں گے تاکہ عوام جلد ان کے فوائد سے مستفید ہو سکیں۔

Comments are closed.