لورالائی میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کا اسکول کا دورہ

16

لورالائی: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بہادر شاہ نے گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول، ملک مری، زڑہ نالی کا دورہ کیا، جہاں اساتذہ اور طلبہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

انہوں نے طلبہ سے تعلیمی سوالات کیے، کارکردگی کو سراہا، اور محنت، نظم و ضبط اور اساتذہ و والدین کے احترام کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اسکول کے انتظامی مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔ دورہ طلبہ اور اساتذہ دونوں کے لیے حوصلہ افزا ثابت ہوا۔

Comments are closed.