لکی مروت: سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، آٹھ خوارجی ہلاک

20

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

لکی مروت، 17 اکتوبر 2025:
سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت کے علاقے سلطان خیل میں انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے آٹھ انتہائی مطلوب خوارجی دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا،

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق۔

کارروائی افغان طالبان کی پراکسی خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔ فورسز نے سلطان خیل اور طوفان والا کے علاقوں میں فضائی و زمینی نگرانی کے بعد خوارج کی نقل و حرکت کی نشاندہی پر فوری ایکشن لیا۔

آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق، گزشتہ چار روز میں افغان طالبان کے بھیجے گئے 102 خوارجیوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

Comments are closed.