میر علی: خودکش حملہ ناکام، چھ خوارجی جہنم واصل

18

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

میر علی، شمالی وزیرستان، 17 اکتوبر 2025:
سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خوارجیوں کا خودکش حملہ ناکام بناتے ہوئے چھ دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق۔

ایک خارجی نے بارود سے بھری گاڑی سیکیورٹی کیمپ کی دیوار سے ٹکرا دی جس کے بعد گاڑی دھماکے سے پھٹ گئی۔
اس دوران پانچ مزید خوارجیوں نے کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی مگر فورسز کی بروقت کارروائی سے تمام پانچ دہشتگرد کیمپ کے باہر ہی مارے گئے۔

دھماکے کے باعث پوسٹ کی چھت گرنے سے ایک جوان شہید جبکہ چھ جوان زخمی ہوئے، ذرائع نے تصدیق کی۔

گزشتہ چار روز میں افغان طالبان کے بھیجے گئے 108 خوارجیوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے دوٹوک عزم کا اظہار کیا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک سے آخری خارجی کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔

Comments are closed.