ایف سی اہلکار عیدو خان بگٹی کی نمازِ جنازہ پیرکوہ میں ادا، فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
ڈیرہ بگٹی (نامہ نگار)
گزشتہ روز پاک افغان سرحد پر شہید ہونے والے ایف سی اہلکار عیدو خان بگٹی کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی علاقے پیرکوہ میں ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ میں کمانڈنٹ بمبور رائفلز کرنل خرم، ونگ کمانڈر سعید واجد سمیت قبائلی عمائدین اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ایف سی کے ایک چاق و چوبند دستے نے شہید کے جسدِ خاکی کو سلامی پیش کی، جب کہ شہید عیدو خان بگٹی کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
شہید کے اہلِ خانہ اور شرکائے جنازہ نے وطن کے دفاع میں جان قربان کرنے پر عیدو خان بگٹی کی قربانی کو قومی فخر قرار دیتے ہوئے ان کے جذبۂ شہادت کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
Comments are closed.