وزیر اعلیٰ بلوچستان کا صفا کوئٹہ پروجیکٹ کا جائزہ، شہر کی صفائی اولین ترجیح

18

کوئٹہ، 15 اکتوبر 2025:
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صفا کوئٹہ انٹیگریٹڈ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پروجیکٹ کا جائزہ اجلاس وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مشیر برائے بلدیات نوابزادہ بابا امیر حمزہ زہری، چیف سیکرٹری شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات و منصوبہ بندی زاہد سلیم، پرنسپل سیکرٹری بابر خان، سیکرٹری بلدیات عبدالروف بلوچ، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر فیصل خان، ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن مجیب الرحمٰن قمبرانی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ شہر کے تمام علاقوں سے پرانے کچرے کے ڈھیر مکمل طور پر صاف کیے جائیں اور صفائی کا نظام مؤثر اور پائیدار بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کی صفائی، خوبصورتی اور شہری سہولیات کی بہتری صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ جدید مشینری، مناسب افرادی قوت اور مربوط نگرانی کے ذریعے صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا اور صوبائی حکومت تمام ضروری وسائل فراہم کرے گی تاکہ صفا کوئٹہ پروجیکٹ کو دیگر شہروں تک وسعت دی جا سکے۔

Comments are closed.