وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات، صوبے کی ترقی پر تبادلہ خیال

18

کوئٹہ، 15 اکتوبر 2025:
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے نیشنل پارٹی کے سربراہ، رکن صوبائی اسمبلی اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے، ترقیاتی حکمت عملی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن اور استحکام کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کا کردار اہم ہے اور حکومت تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر فیصلے کر رہی ہے تاکہ صوبے کے وسیع تر مفاد میں اقدامات کیے جا سکیں۔

Comments are closed.